ن لیگ اجلاس: شہباز شریف کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آ گئی

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

سابق وزیراعظم و مسلم ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان پنجاب عظمی بخاری نے شہباز شریف کی عدم شرکت کی وضاحت کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف بلوچستان کی تنظیمی عہدیداروں سے میٹنگز شیڈول تھیں جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

عظمی بخاری نے بتایا کہ بلوچستان سے آئے رہنماوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات کی آئندہ تمام اجلاس میں شہباز شریف شریک ہوں گے۔

کیا آپ نواز شریف، آصف زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ طالبان کا سوال

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے،  ووٹ پر ڈاکہ  ڈالنے والوں کو  عبرت کا نشان بنا کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  انتخابات کیلئے ہروقت تیار ہیں ، جماعت کو نچلی سطح تک منظم کریں گے،  بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی قائدین کو جامع  تیاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا جو کوئی چھوٹی بات نہیں۔


متعلقہ خبریں