شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علائقے آسماں منزا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دھشتگرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز کے سات جوان شھید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےعلائقے کو گھیرے میں لے کر مزید دھشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آپریشن ردالفساد: دہشت گردی کا خاتمہ کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہارکیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں