زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ اب ووٹ چوری ہونے دیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ ہی اب ووٹ  چوری ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن ڈی جی خان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک آرگنائز کریں گے

آج کل سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں،موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا،ایسا کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اہم اجلاس: شہباز شریف، خواجہ آصف سمیت اہم رہنما غیر حاضر

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے،ہمیں فیصلہ کرنا ہے،گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیناہے اوریہ دھکا اپنی جماعت کیلئے نہیں قوم اور آنے والی نسلوں کیلئے دینا ہے۔

میں نے جب سیاست شروع کی تو اپنے والد کا اس لیے ساتھ دیا کہ وہ میرے والد ہیں لیکن جب میں نے چیزوں کو دیکھا تو میاں صاحب کے بیانیے کو نہ صرف دل سے مانا بلکہ یہ فیصلہ کیا کہ مجھ پر کچھ بھی تکلیف آئے میں اس بیانیے کو نہیں چھوڑوں گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز