آرمی چیف کا پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج اسلام آباد میں پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پربریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ایئرچیف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پی اے ایف کے جاری منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے ملک کے لیے پاک فضائیہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون پرپاک فضائیہ کے کردارکی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے افسران کے جذبے کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں