ایل جی کا نیا ٹی وی آگیا: قیمت 28 کروڑ 82 لاکھ سے کچھ زیادہ

ایل جی کا نیا ٹی وی آگیا: قیمت 28 کروڑ 82 لاکھ سے کچھ زیادہ

واشنگٹن : الیکٹرانک اشیا بنانے والی معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرایا ہے جسے ہوم سنیما کا نام دیا گیا ہے۔ اس نئے ٹی وی کو بطور خاص سنیما کے شوقین افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے بعد کمپنی کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں تک جانے کی روایت پرانی ہو گئی ہے۔

ایل جی کو کھربوں روپوں کا نقصان ،موبائل فون بند کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق شائقین اب پورے سنیما کو اپنے گھر لا سکتے ہیں اور بہت بڑی اسکرین کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں مگر اس کے لے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کم از کم 70 ہزار امریکی ڈالرز ( مساوی ایک کروڑ 18 لاکھ 68 ہزار 500 پاکستانی روپے) اضافی ہوں جو آپ اپنے شوق پہ خرچ کرنے کے لیے تیار بھی ہوں۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایل جی کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ایکسٹریم ہوم سنیما 325 انچ (27 فٹ) چوڑا ہے اور 8 کے آپشن کے ساتھ مختلف سائزوں میں دستیاب ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ایل جی الیکٹرانکس یو ایس اے کے نائب صدر ڈین اسمتھ نے تصدیق کی ہے کہ متعارف کرائے جانے والے نئے ہوم سنیما کی قیمتیں تقریبا ً70،000  امریکی ڈالرز سے شروع ہو کر 1.7 ملین امریکی ڈالرز ( مساوی 28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے) تک ہوں گی۔

سام سنگ کا نیا فون آگیا، منفرد خصوصیات

ایل جی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ہوم سنیما 2K ، 4K اور 8K کنفیگریشنز میں دستیاب ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ایکسٹریم ہوم سنیما میں شائقین کے لیے پاپ کارن کے علاوہ باقی سب کچھ ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق متعارف کرائے جانے والے ہوم سنیما کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ صارفین اسے اپنے گھر میں موجود جگہ کے اعتبار سے افقی و عمودی طور پر بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے اس کے ساتھ ایک فلائٹ کیس بھی دیا ہے جس کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران اسے اپنے ہمراہ لے جانا بھی ممکن ہوگا۔

ایل جی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر سیٹ کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ پیک کیا جاتا ہے اور کسٹم پیکجنگ کا پورا خیال رکھا جاتا ہے تاکہ صارفین تک پہنچنے میں کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

سام سنگ پر صارفین کو دھوکا دینے کا الزام

برطانوی اخبار کے مطابق لیکن بہت بڑے سائز کا ٹی وی متعارف کرانے والا ایل جی واحد ادارہ یا کمپنی نہیں ہے کیونکہ کچھ دن قبل ہی سام سنگ نے بھی دی وال کے نام سے ایک بڑی اسکرین کی نقاب کشائی کی تھی جو کہ ایک ہزار انچ کی ہے۔

اخبار کے مطابق سام سنگ کی جانب سے متعار کرائی جانے والی دی وال نامی بڑی اسکرین ماڈیولر ڈیزائن میں ہے جو کئی چھوٹی اسکرینوں پر مشتمل ہوتی ہے جب کہ ایل جی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ہوم سنیما صرف ایک اسکرین پر مشتمل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے گھر کی دیوار کو ایک نئی جدت دی ہے اور گھریلو سجاوٹ کے ساتھ ساتھ انتہائی دلکش منظر بھی پیش کرتی ہے  اور انتہائی خوشگوار و لاتعداد نئے تجربات سے ہم آہنگ کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔

چینی کمپنی نے سام سنگ کی بادشاہت ختم کرنے کی ٹھان لی

سام سنگ کی جانب سے تاحال دی وال کی قیمت کا عوامی طور پر باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا ہے کہ لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا 2019 کا ایک ورژن ایک لاکھ امریکی ڈالرز ( مساوی ایک کروڑ 69 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں