خاتون اوّل: انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ


لاہور: خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔

پناہ گاہیں کوئی احسان نہیں بلکہ لوگوں کا حق ہیں، بشریٰ بی بی

ہم نیوز نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔

ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

خاتون اول بشریٰ بی بی فاؤنٹین ہاؤس پہنچ گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی نے طلبہ کے لیے ای لائبریری کا بھی افتتاح کیا۔ ای لائبریری سے طلبہ کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والےافراد مستفید ہوسکیں گے۔ ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کے لیے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا۔

لاہور: خاتون اول نے شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اول کی کاوش سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔

ریسرچ سینٹر میں لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور دیگر قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن پورٹل اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں ممتاز شخصیات اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریسرچ سنٹر میں طلبا و طالبات کی ملکی و غیر ملکی جامعات میں داخلہ اور اسکالرشپ کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل قائم کیا جائے گا جب کہ تمام سنٹرز میں رہنمائی مرکز کاؤنٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں جس سے لاکھوں طلبا و طالبات مستفید ہو سکیں گے۔

ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر خاتون اول کے اس ویژن کا عکاس ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں صوفی ازم اور جدید سائنس آف ٹیکنالوجی پر ریسرچ کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

رواں برس پاکستان میں بشریٰ عمران گوگل سرچ میں سرفہرست

خاتون اول بشریٰ بی بی علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کی بھی سرپرستی کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں