اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ


خلائی شٹل اسپیس ایکس نے تاریخ رقم کر دی، انسپائریشن 4 پہلی بار چار افراد کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا۔

انسپائریشن چاروں افراد کو لے کر زمین کے گرد چکر لگائے گی، خلائی شٹل فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ خلائی گاڑی مشن کے تحت تین دن تک وہاں قیام کرے گی، مشن کو انسپیریشن 4 کا نام دیا گیا ہے۔

اگلے تین دنوں میں انسپیریشن 4  کا عملہ ہر 24 گھنٹے میں 15 مرتبہ زمین کا چکر لگائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا ایک اور اہم مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

جس میں شہری اسپیس ایکس کے راکٹ میں زمین کے گرد چکر مکمل کریں گے۔ خلائی گاڑی زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی۔

خلائی گاڑی اس دوران زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرے گی۔

چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔

اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ  پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو جمعرات کے روز فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس کے خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سائنسدانوں کو انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی ،اس سے ماہرین خلا میں رہتے ہوئے خلابازوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مطالعہ کریں گے، اور دریافت کیا جائے گا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں