امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا معاہدہ


امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے چین کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے  مقابلے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آپس میں چین کے مقابلے میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری معاہدہ: امریکی واپسی سے اسرائیل پریشان، وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ

گزشتہ روز امریکی صدرجوبائیڈن، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اورآسٹریلیا کے اسکاٹ موریسن نے نئی سیکورٹی شراکت داری کے آغاز پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

اوکس نامی اس معاہدے میں مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجیز اور سائبر کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں آسٹریلیا نے فرانسیسی ڈیزائن کی آبدوزیں بنانے کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ تینوں ممالک بحر ہند، بحرالکاہل میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت اور فوجی موجودگی سے پریشان ہیں۔

اس شراکت داری سے آسٹریلیا پہلی بار جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزیں بنا سکے گا۔ 

فرانس نے 2016 میں آسٹریلوی بحریہ کے لیے 12آبدوزیں بنانے کا 50 ارب ڈالر کیا تھا جو آسٹریلیا کا اب تک کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ تھا۔


متعلقہ خبریں