برقی پک اپ متعارف کرانے میں ریویان ٹیسلا سے آگے


برقی پک اپ متعارف کرانے میں ریوین سب سے آگے، گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی نے ٹیسلا، جنرل موٹرز اور فورڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی کمپنی ریویان نے پہلا الیکٹرک پک اپ ٹرک R1T تیار کرنے کے بعد فروخت کے آرڈر لینا بھی شروع کر دیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہری ٹرک استعمال کرنے کے سات دن میں یا ایک ہزار میل چلانے کے بعد واپس کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کمپنی کا انسان نما روبوٹ بنانے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق ریوبان نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن ، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور کیلیفورنیا ایئر ریسورس بورڈ سے 50 ریاستوں کو R1T کی فراہمی شروع کرنے کے لیے ضروری منظوری بھی حاصل کرلی ہے۔


تاہم صارفین ٹرک صرف آن لائن ہی خرید سکتے ہیں ، کیونکہ ابھی تک گاڑی کو دیکھنے یا ٹیسٹ کرنے کے لیے کوئی شوروم دستیاب تیار نہیں کیا گیا ہے۔

ریویان کے الیکٹرک ٹرک کی قیمت 1 کروڑ 23 لاکھ رکھی گئی ہے، جبکہ ٹرکوں کا لانچ ایڈیشن پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے ٹرک لانچ ایڈیشن کا حصہ ہوں گے، جبکہ کمپنی جنوری 2022 کے آرڈر لے رہی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اس سال کے آخر تک اپنی پہلی سائبر ٹرک پک اپ مکمل کر لے گا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں