دلیپ کمار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

دلیپ کمار: 1950 کی دہائی میں سب سے پہلے ایک لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جولائی کو دلیپ کمار ممبئی کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمار رہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

پاکستانی شہر پشاور میں جنم لینے والے یوسف خان 7 جولائی کو اس دنیا سے رخصے ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑ گئی

دلیپ کمار نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم جوار بھاٹا سے کیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں جگنو، آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، شہید، ندیا کے پار، میلہ، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا اور سوداگر شامل ہیں۔

انہوں نے 1998 میں فلم قلعہ میں اداکاری کی جس کے بعد وہ کبھی پردہ سیمیں پر جلوہ گر نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں