‘‘صادق نہ امین’’ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ


ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس  سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کی ہے۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ مراد علی شاہ نے الیکشن میں دہری شہریت چھپائی تھی، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا، عدالت سے استدعا کی ہے کہ مراد علی شاہ کو نا اہل قرار دیا جائے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ مراد علی شاہ نے الیکشن میں دوہری شہریت چھپائی تھی یہ سندھ کے لوگوں سے بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں