قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ، شاہین آفریدی کو لالہ کا نمبر مل گیا

میچ میں کامیابی دعاؤں کی وجہ سے ملی، بابر اعظم

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم نئی کٹس زیب تن کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ون ڈے ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے۔ شرٹ کی بائیں جانب چاند ستارہ اور دائیں جانب نجی کمپنی کا لوگو ہے۔

قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کی شرٹ کا نمبر تبدیل کر دیا گیا ہے، اب وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ نمبر 10 پہنیں گے۔

 شاہین شاہ آفریدی نے نئی کٹ زیب تن کر کے ٹوئٹر پر دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ساتھ میں لکھتے ہیں کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

شاہین شاہ آفریدی اس سے پہلے 40 نمبرکی شرٹ کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں