چھوٹے نواب کو شادی سے خوف آنے لگا


بھارت کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مہنگی شادیوں سے خوفزدہ ہو چکے ہیں کیونکہ ان کے ایک نہیں بلکہ 4 بچے ہیں۔

بھارتی کامیڈی شو کپل شرما میں سیف علی خان اور یمی گوتم نے شرکت کی جس میں انہوں نے آج کل کروڑوں روپوں میں ہونے والی شادیوں کی بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012 میں ہونے والی اپنے شادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ اُن کی شادی کی تقریب سادہ اور چھوٹی ہوں جس میں صرف خاندان کے افراد شامل ہوں، لیکن کپور خاندان کے افراد ہی 200 تھے ، جنہیں مدعو کرنا پڑا کیونکہ ان کی شرکت ضروری تھی۔

اداکار نے اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے کہا کہ میرے 4 بچے ہیں اورانہیں مہنگی شادیوں سے بہت خوف آتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ یمی گوتم نے اپنی شادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کورونا کے وقت میں ہوئی جس میں صرف 20 لوگوں نے ہی شرکت کی، اور انہیں زیادہ خرچہ کرنا نہیں پڑا۔

 


متعلقہ خبریں