وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورےپرتاجکستان پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورےپرتاجکستان پہنچ گئے۔ تاجکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان  کااستقبال تاجک ہم منصب  نے کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان  تاجکستان کےصدرسےملاقات کریں گے۔ افغانستان میں جاری   صورتحال  پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بننے والی حکومت میں تمام طبقات کی نمائندگی ہو، تاجکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات  فواد چودھری ، علی زیدی بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمشیرقومی سلامتی  معید یوسف  بھی  وزیراعظم کے  ساتھ دورے پر موجود ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے روانگی سے قبل وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں  وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاء کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے. وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹیلی فون

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان کے صدرامام علی رحمان وفد نے تاجکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، بزنس کانفرنس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔۔


متعلقہ خبریں