فیشن کی دنیا میں لیڈی گاگا سب سے آگے


لیڈی گاگا بہترین ڈریسنگ میں سب سے آگے، پیپل میگزین نے پیپلز آف دی ایئر فہرست میں لیڈی گاگا کو “دی آئیکن” کا خطاب دے دیا.

میگزین کی طرف سے گلوکارہ کی ہائی فیشن اسٹریٹ لُکس کو سراہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر لیڈی گاگا نے اس سال کسی بھی ریڈ کارپٹ پر قدم نہیں رکھا لیکن پھر بھی انہیں پیپلز آف دی ایئر فہرست میں بہترین ڈریس  کے لیے دی آئیکن کا اعزاز دیا گیا ہے۔

لیڈی گاگا اس بار میٹ گالا 2021 کا حصہ بھی نہیں بنیں۔ عالمی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکارہ اس وقت میڈیا اور سوشل سرکل سے دوری اپنائے ہوئے ہیں، ان کی آخری تصویر لاس انجلیس میں 6 ستمبر کو لی گئی تھی۔

تاہم 2019 کے میٹ گالہ میں لیڈی گاگا نے گلابی رنگ کے گاون میں شاہانہ انداز میں انٹری دی تھی۔

چند روز قبل فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک  میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سجایا گیا، تقریب میں ہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

کورونا ایس اوپیز کی پابندی کرنے کے باوجود ستاروں نے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا کو ’قیمتی کتے‘ واپس مل گئے

سب سے الگ انداز میں کِم کارڈیشیئن نے انٹری کی، اس انٹری میں وہ ایسے لباس میں تھیں کہ کوئی ان کا چہرہ تک نہ دیکھ سکا، اب سر سے پاوں تک کالے برقع نما گاون کے پیچھے کون سا فیشن چھپا تھا ، اس کی کھوج جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں