راج کندرا کے بارے میں جاننے کا وقت نہیں تھا، شلپا شیٹھی


ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھیں۔

پولیس کی جانب سے راج کندرا سے متعلق سوال پر شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھیں راج کیا کر رہے ہیں۔

14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹھی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس قسم کی کسی ویب سائٹ کے بزنس کا معلوم نہیں تھا، اور نہ ان سے آنے والے پیسے کے بارے میں جانتی تھیں۔

کچھ عرصہ پہلے بھارتی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر سے علیحدگی کا سوچنے لگیں

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کی اسکرین پر واپسی، زاروقطار رو پڑیں

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا چند ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

حال ہی میں ایک بھارتی اداکارہ کو بھی راج کندرا کی موبائل ایپ میں چند پروڈیوسر کے ہمراہ فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن کی درخواست ضمانت بھی سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔


متعلقہ خبریں