پاکستان  اور تاجکستان  میں تجارت  سے فائدہ ہوگا، وزیر اعظم



 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان  اور تاجکستان  میں تجارت  سے فائدہ ہوگا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تاجکستان میں بزنس فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  تاجکستان  بزنس فورم پر تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی۔ پاکستان سے مختلف کمپنیوں کے وفود  ہمارے ساتھ آئے ہیں ۔پاکستان سے 67مختلف شعبوں کی کمپنیاں  شرکت کررہی ہیں

پاکستان  اور تاجکستان  میں تجارت  سے فائدہ ہوگا۔ کانفرنس کامقصددونوں ممالک کےدرمیان کاروباری روابط بڑھاناہے۔عالمی سرمایہ کاروں کوپاکستان  کی حکومت  ہر ممکن سہولت فراہم  کرے گی۔

پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی مہنگی ہے۔توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورےپرتاجکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان  نےقزاقستان کے صدر سے ملاقات بھی کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پرہوئی۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورےپرتاجکستان میں موجود ہیں۔ تاجکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان  کااستقبال تاجک ہم منصب  نے کیا۔ اور ائیر پورٹ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت  کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان  تاجکستان کےصدرسےملاقات کریں گے۔ افغانستان میں جاری   صورتحال  پر بات چیت ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات  فواد چودھری ، علی زیدی بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمشیرقومی سلامتی  معید یوسف  بھی  وزیراعظم کے  ساتھ دورے پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں