وزیراعلیٰ کے اچانک دورے: سرکاری افسران کی شامت آگئی، متعدد معطل

وزیراعلیٰ کے اچانک دورے: سرکاری افسران کی شامت آگئی، متعدد معطل

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد انتظامی اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیالکوٹ اور سمبڑیال کے اچانک دورے کیے اور اس دوران متعدد سرکاری افسران و عملے کو معطل کردیا۔

پنجاب: وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کے دوران وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی ار شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی اہم فیصلے کیے۔

فیاض الحسن چوہان کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اے سی سمبڑیال، سی او میونسپل کارپوریشن، ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال اور اے ڈی ایل آر سمبڑیال کو معطل کردیا۔

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کے مطابق ایکسائز آفیسر سیالکوٹ، سب رجسٹرار، ڈی ایچ او سیالکوٹ، ایکسین ایری گیشن مرالہ سب ڈویژن اور سی او تحصیل کونسل سیالکوٹ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ق لیگ سے ملیں، شکوے سنیں، تحفظات دور کریں، وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے اچانک دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ، اسسٹنٹ لیڈی سپرنٹنڈنٹ جیل، سی او تحصیل پسرور و ڈسکہ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو بھی معطل کردیا ہے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب تمام اضلاع کے دوروں کے ذریعے انتظامی معیار کا جائزہ لیں گے اور سروس ڈیلیوری میں کوتاہی پر حکومت سخت ایکشن لے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہی سرکاری افسر اپنی جگہ پہ رہے گا جو عوامی مسائل فوری طور پر حل کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ سیالکوٹ کے دوران غفلت و لاپرواہی برتنے اور نا اہلی پر دو ڈی ایس پیز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

دونوں ڈی ایس پیز کی معطلی کے احکامات آئی جی پنجاب نے جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں آئی جی آفس سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں