وزیراعظم کی ایران، قازقستان اور بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی ایران, قازقستان اور بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان  اور تاجکستان  میں تجارت  سے فائدہ ہوگا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ہیں۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اورعالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صدور سے ہونے والی ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران سہ ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ ریلوے منصوبہ ازبک شہر ترمیز سے شروع ہو کر افغانستان کے شہر مزارشریف، کابل اور جلال آباد سے ہوتا ہوا پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پہ اختتام پذیر ہو گا۔

پاکستان تاجکستان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی بات چیت میں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اس موقع پر قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ویژن سینٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ  پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو سمندری تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں سے مختصرترین روٹ فراہم کرسکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

پاکستان اور تاجکستان میں کروڑوں ڈالرز کے معاہدے

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کی دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں