تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم پر تیزاب پھینک دیا


لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مالک نے تنخواہ کا تقاضہ کرنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  55 سالہ ملازم کارخانے میں مالک سے تنخواہ لینے گیا تھا جس نے تعیش میں آ کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ملازم کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

سابق شوہر کی تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر دم توڑ گئیں

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوَن میں سابق شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تیزاب کا شکار ہونے والی خاتون انتقال کر گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ ماہ سابق شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تیزاب کا شکار ہونے والی خاتون سول اسپتال میں زیر علاج تھیں۔  خاتون سول اسپتال میں 23 دن زیرعلاج رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیزاب گردی میں ملوث ملزم اور ملزمہ گرفتار

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا 30 سے 35 فیصد جسم جھلس گیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی ہی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج ہے۔ ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ بہن کو شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کر رہا تھا۔

بھائی کا کہنا تھا کہ میاں بیوی ملکر ٹک ٹاک  بناتے تھے۔ شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا۔ صبح بہن گھر سے نکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔


متعلقہ خبریں