سی پیک کووسط ایشیائی ریاستوں سےمنسلک کرناچاہتےہیں، فواد چودھری


دوشنبے: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام ہوا تو اس کے اثرات تمام علاقائی ممالک پر پڑیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی رہنماؤں کا اتفاق ہے کہ افغان عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

پشتون و تاجک کو قریب لانے اور افغانستان میں مخلوط حکومت کی کوشش کرونگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان تاریخ کے اس اہم دوراہے پر ہے جہاں استحکام اور خطرات دونوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے پر انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کے استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک نے مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دوشنبے میں اہم رہنماؤں سے بہت مفید بات چیت ہوئی ہے۔

وزیراعظم کی ایران، قازقستان اور بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی لیکن چونکہ وہ قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آرہے ہیں اس لیے ملاقات نہیں ہوسکے گی مگر دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر بات ہو گی۔

طالبان حکمران بن چکے، امریکہ بڑا ہے، دل بھی بڑا کرے، افغان وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ تاجکستان سے ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔

بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سی پیک کووسط ایشیائی ریاستوں سےمنسلک کرناچاہتےہیں،سہ ملکی ریلوےمنصوبےکووسط ایشیائی ریاستوں تک توسیع دیناچاہتےہیں۔

ترمیزسےمزارشریف اورپشاورتک ریلوےمنصوبےکوقازقستان تک بڑھاناچاہتےہیں،منصوبےسےوسط ایشیائی ریاستوں کومنسلک کرناممکن ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ امید ہے افغانستان میں صورتحال بہترہوگی،دنیاطالبان حکام کیساتھ معاہدہ کرکےچلتی ہےاس میں سب کوفائدہ ہوگا،افغانستان کوتنہاچھوڑدیا گیا تومسائل پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں