خطے میں امن کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطےمیں امن کیلئےافغانستان میں امن کوناگزیرسمجھتاہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےروسی  ہم منصب نے دوشنبے میں ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال،  دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں خوراک اورادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،پاکستان افغانستان میں امدادی سامان بھجواچکاہے،نازک مرحلےپرافغان شہریوں کوتنہانہ چھوڑاجائے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کیساتھ تجارت،سرمایہ کاری اورتوانائی کے  شعبوں میں تعاون کیلئےپرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں