شریف ایک ہیں، دشمن 20 سال سے پراپیگنڈا کر رہا ہے، مریم نواز



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے، کارکن اس پر دھیان نہ دھریں۔ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے۔ کسی کے اندر جو بھی اختلاف ہوں اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ اٹھ کر قیادت پر سوال اٹھائے گا۔ جب قیادت کی بات آتی ہے تو سب نواز شریف اور شہباز شریف پر اکھٹے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پھر شریک نہ ہوئے۔

ن لیگ اہم اجلاس: شہباز شریف، خواجہ آصف سمیت اہم رہنما غیر حاضر

لاہور میں مسلم لیگ نون بہاولپور ڈویژن کے اجلاس میں مریم نواز، خرم دستگیر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ دونوں رہنماوں نے گزشتہ روز بھی پارٹی اجلاس میں  شرکت نہیں کی تھی۔

شہباز شریف کی عدم شرکت پر مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا کہ پارٹی میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں، شہبازشریف کسی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تنظیم کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کیلئے پلان مرتب کیا گیا ہے۔ تحصیل کی سطح پر تنظیم کو منظم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں