’’ثبوت دیں’’ الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس، جواب طلب


الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ثبوت اور جواب طلب کر لیا۔

وفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا  الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر بھی طلب کررکھا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت دے رکھی ہے ۔

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام عائد کیا کہ  الیکشن کمیشن نے اپوزیشن سے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں