پشتون و تاجک کو قریب لانے اور افغانستان میں مخلوط حکومت کی کوشش کرونگا، وزیراعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اور تاجک صدر مل کر افغنستان میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاک تاجک تجارت کے لیے افغانستان میں قیام امن ضروری ہے۔

وزیراعظم کی ایران، قازقستان اور بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب میں کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک تاجک تجارت کے لیے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے تا کہ نقل و حمل بہتر ہوسکے۔

خطے میں امن کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی

انہوں ںے زور دے کر کہا کہ وہ اور تاجک صدر مل کر افغان امن کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے وہ پوری کوشش کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان میں صاف ستھری اورسستی ہائیڈرالک بجلی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔

افغان نائب وزیراعظم ملا برادر منظر عام پر آ گئے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی اور دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں