آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات


آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی اورمہاجرین کے بحران سے بچنے کے لئے مل کرعالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کی ترویج اور بحرانوں میں ریسپانس پر یو ایچ سی آر کے کردار کو سراہا۔

مغربی سرحد کو محفوظ بنا دیا،کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

مزید برآں یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے افغانستان کے موجودہ حالات میں پاکستان کے کرداراور چار دہائیوں سے زائد عرصے میں 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے ہیومنٹیرین امداد، اعانت اور پاکستان سے ہرسطح پر مزید تعاون بہتر بنانے کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں