لوئر دیر: زمین کا جھگڑا، جنازے میں فائرنگ،9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

لوئر دیر: زمین کا جھگڑا، جنازے میں فائرنگ،9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

لوئر دیر: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ جنازے کے دوران زمین کے جھگڑے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

گاڑی پر فائرنگ: ایڈیشنل آئی جی زخمی، بھائی جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق جنازے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ضلع لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جب کہ ریسکیو 1122 کی چھ ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور انہوں ںے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

علاقہ پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ مطابق جنازے میں شریک فریقین نے اراضی تنازع پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ: جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔


متعلقہ خبریں