خبردار! گلوبل وارمنگ 5سال میں خطرناک ترین حد تک پہنچ جائے گی


اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پانچ سال میں خطرناک ترین حد تک پہنچ جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ برس میں گلوبل وارمنگ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری کی خطرناک حد پار کر جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج کی سطح بھی کورونا وبا سے پہلے والی سطح تک جا پہنچی ہے۔

گلوبل وارمنگ، آئس لینڈ کے گلیشئیرز کو خطرہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کارن ڈائی اکسائیڈ کی فضا میں مقدار میں واضح کمی آئی تھی۔

یو این کے سیکریٹری انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متعلق کی گئی پیش گوئیاں غلط ثابت ہو رہی ہیں، اور دنیا تیزی سے اس کی تباہ کاریوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں