سرفراز کوہلی سے بہتر بہت بہتر


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہت آگے نکل گئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بطور کپتان سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 37 میچز کھیلے اور 78.37 کی اوسط سے 29 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کو سرفراز احمد کی قیادت میں 37 میچوں میں سے صرف 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے برعکس بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں 45 میچز کھیلے گئے جن میں بھارتی ٹیم محض 27 میچز جیتی جب کہ 14 میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں