عمران فاروق کی بیمار اہلیہ انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

فائل فوٹو


متحدہ کے بانی رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج فور کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں، صرف ایک کان سے جزوی طور پر سن سکتی ہیں

گائز ہسپتال میں اپوائمنٹ پر آتے ہوئے شمائلہ فاروق اسٹیشن پر کمزوری کے باعث گر پڑیں۔ گائز ہسپتال کے عملہ نے وھیل چئیر پرانہیں ہسپتال پہنچایا۔

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل5سال بعد مکمل، فیصلہ محفوظ

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان نے شمائلہ فاروق کی اس مشکل وقت میں مدد سے منہ موڑا ہوا ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ  کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں، شہدا کی فیملیز کو بھلا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ کے بانی رہنما عمران فاروق کو گیارہ برس قبل لندن میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا ۔


متعلقہ خبریں