کراچی کی جہانگیر روڈ پر کام شروع


کراچی: ہم نیوز کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کے ایم سی اور واٹر بورڈ نے جہانگیر روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے جہانگیر روڈ پہنچ گئے ہیں۔

کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس، خود مانیٹرنگ کروں گا، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ یہ علاقہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی زیر نگرانی ہے جو وفاقی ادارہ ہے لیکن جہانگیر روڈ کی خستہ حالی کا الزام کے ایم سی کو دیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سڑک پی ٹی آئی کے ایم این اے نے تعمیر کرائی تھی مگر اس کے لیے کے ایم سی اور واٹر بورڈ دونوں اداروں سے کسی بھی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کی اجازت نہ لینے کے نتیجے میں سیوریج کا نظام چوک ہوا اور سڑک پہ پانی بہنا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت تکلیف و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

گیس نہ بجلی، اوپر سے ہیٹ ویو، کراچی والوں کیلئے تہری مصیبت 

مرتضیٰ وہاب کے مطابق ہم نے ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی مرمت و تعمیرات کا کام شروع کرادیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سسٹم کو کلیئر کر رہا ہے جس کے بعد جہانگیر روڈ کی تعمیر کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ خدارا! پاک پی ڈبلیو ڈی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

کراچی والوں کی پریشانی کا حل مرتضی وہاب کے پاس

واضح رہے کہ ہم نیوز نے جہانگیر روڈ کی خستہ حالی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جولائی اور ستمبر میں خبریں نشر کی تھیں۔


متعلقہ خبریں