شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

بھارتی جارحیت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 17 شہید، بیشتر نوجوان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پرفورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جو تاحال جاری ہے۔

شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں گزشتہ روز بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

چودہ ستمبر کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن، بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں اس سے قبل بھی کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں