بھیڑوں نے رونالڈو کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا


مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو میدان میں شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اسی رونالڈو کو چند بھیڑوں نے ہرا دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو بھیڑوں کی آوازوں کی وجہ سے اتنا تنگ ہوئے کہ وہ اپنا 1 ارب 40 کروڑ سے زائد کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

رونالڈو برطانیہ کی چیشائر کاونٹی میں 15 دن پہلے ہی منتقل ہوئے تھے لیکن 7 کمروں کے عالی شان گھر کے پیچھے موجود کھیتوں میں بھیڑوں کے ریوڑ کی موجودگی نے ان کی راتوں کی نیند حرام کر دی.

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کی کک: فٹبال لگنے سے خاتون گر گئی

بھیڑوں نے رونالڈو کو اتنا تنگ کیا کہ وہ نئے گھر کی تلاش کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے اور چیشائر میں ہی 23 ایکڑ اراضی کے 69 کروڑ کے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں، جو سابق اسٹار اینڈریو کول کی ملکیت ہے۔

اب اس گھر میں رہتے ہوئے رونالڈو اپنے چار بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ نئے گھر کی تلاش شروع کریں گے۔

 

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پونڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ سائن کرلیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں