کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال جرمانہ


 سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ  ہوگا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مراکزمیں داخل ہوتے وقت احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سماجی فاصلوں پر عمل نہ کرنا اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش سے انکار کرنا کورونا پروٹوکول کی کھلی خلاف وروزی تصور کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: چین میں ایک ارب سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل

وزارت داخلہ نے بتایا کہ خلاف ورزی پر جرمانہ فی شخص ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود ایس او پیش پر سختی عمل کروایا جا رہا ہے۔

جمعرات کو مسلسل چھٹے دن کورونا کیسز 100 کے نشان سے نیچے رہے جبکہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 85 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔

سعودی عرب  میں آج تک کورونا وائرس ویکسین کی 40.2 ملین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں