سمندر میں پھنسے جہاز کی مہمان نوازی: کے پی ٹی نے بل طلب کر لیا

سمندر میں پھنسے جہاز کی مہمان نوازی: کے پی ٹی نے بل طلب کر لیا

کراچی: ساحل سمندر پہ پھنسنے والے مال بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ کی مہمان نوازی کا بل کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی) نے طلب کرلیا ہے۔

کراچی  میں ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو 49دن بعد نکال لیاگیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مال بردار بحری جہاز کے مالک کو اپنے جہاز کی سیکیورٹی کرنے کی مد میں ایک کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔  کے پی ٹی نے اس حوالے سے ایک کروڑ 4 لاکھ 55 ہزار روپے کا بل ترتیب دیا ہے۔

جہاز کی سیکیورٹی اور کے پی ٹی چارجز کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے مالک کو 23 جولائی سے 8 ستمبر تک سیکیورٹی کی فراہمی کی مد میں بھی ایک کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مال بردار بحری جہاز کے مالک سے کے پی ٹی چارجز کی مد میں 5 لاکھ روپے لیے جائیں گے جب کہ ٹگ بوٹس کے استعمال کی مد میں 12 لاکھ روپے علیحدہ سے ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بحری جہاز کے مالک سے برتھ چارجز کی مد میں 4 لاکھ 91 ہزار روپے بھی وصول کیے جائیں گے۔

انٹرپول کا انتباہ بیکارگیا: خطرناک کیمیکلز سے لدا بحری جہاز بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذرائع سے بتایا ہے کہ میرین پلوشن کنٹرول اقدامات پر آنے والے 25 لاکھ 15 ہزار روپے کے چارجز بھی بنائے جانے والے بل کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیوی مشینری کے استعمال کی مد میں جہاز کے مالک سے 20 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے جب کہ تیل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی ایکوپمنٹ کے استعمال پر 8 لاکھ 20 ہزار روپے کے بھی اخراجات آئے ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ افرادی قوت پر خرچ ہونے والے 28 لاکھ 90 ہزار روپے بھی بل میں شامل ہیں۔ جہاز کی سیکیورٹی اور آپریشن پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں حکومت پاکستان 2 کروڑ روپے وصول کرے گی۔

دنیا کامہنگا ترین بحری جہاز، 1 ارب 75کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے اخراجات کی مزید تفصیلات موصول ہونے پر بل کی رقم مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے مالک کو واجبات کی فوری ادائیگی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں