لیگی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی: جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا

لیگی رہنماؤں کیخلاف بیان بازی: جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے مرکزی رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ شوکاز نوٹس ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری احسن اقبال کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے، جاوید لطیف

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس چند روز قبل نجی ٹی وی پر دیے جانے والے انٹرویو پہ جاری کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا تھا کہ پارٹی کے چند رہنما اسائنمنٹ پر ہیں۔

حکومت میں ہمت ہے تو میرے خلاف خود مدعی بنے، جاوید لطیف

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ 7 روز میں جواب دیں کہ ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کیوں نہ لیا جائے؟

جاوید لطیف کو جاری کردہ شوکاز نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے جب اس ضمن میں ذرائع ابلاغ نے بات کی تو انہوں ںے کہا کہ جاوید لطیف کو پارٹی نے شوکاز نوٹس دیا ہے تو وہ نوٹس وصول کر کے جواب دیں۔

جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی کے صدر نے کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کرنے سے قبل نواز شریف سے مشورہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں