نوجوان قائد اعظم کے وژن کے مطابق لگن سے کام کریں،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان قائد اعظم کے وژن کے مطابق لگن سے کام کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی چانسلر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی تقریب میں موجود تھے۔

پرتشدد رویئے کی گنجائش ہے نہ ریاست کو بلیک میل کرنے دیں گے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارغ التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیے،انہوں نے اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ملک کا ممتاز تعلیمی ادارہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایک پرعزم قوم، جس کا مستقبل روشن ہے، ہم نبے قربانیاں دے کر ملک کو ترقی اور امن کی بنیاد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں