طالبان کے بانی ملا محمد عمر کی تاریخی تصویر سوشل میڈیا پہ شیئر

طالبان کے بانی ملا محمد عمر کی تاریخی تصویر سوشل میڈیا پہ شیئر

کابل: طالبان کی جانب سے بانی ملا محمد عمر کی ایک بہت ہی تاریخی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے۔ تصویر طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

طالبان قیادت کی ملا عمر کی قبر پہ حاضری

واضح رہے کہ افغان طالبان کے بانی ملا محمد عمر کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جن کی تصاویر بہت ہی کم تعداد میں بمشکل مل پاتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ملا محمد عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جہاد میں مصروف ایک مجاہد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

افغانستان کے صوبے قندھار میں 1960 میں پیدا ہونے والے ملا محمد عمر نے روسی افواج کے خلاف عملی طور پر جاری جہاد میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ اسی جہاد کے دوران 1980 میں ان کی دائیں آنکھ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

طالبان نے ملا عمر کے آخری ٹھکانے کی تصاویر جاری کردیں

1989 میں روسی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ملا محمد عمر دوبارہ اپنے آبائی علاقے میں واپس آئے جہاں انہوں نے طلبا کو بحیثیت استاد پڑھانا شروع کیا۔ ان سے پڑھنے والے طلبہ ہی بعد میں طالبان کہلائے اور انہوں نے 1996 میں افغانستان میں اپنی حکومت بھی قائم کی۔

افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان کی حکومت 2001 میں اس وقت تک برسراقتدار رہی جب تک کہ امریکہ نے جنگ مسلط نہیں کی۔

طالبان قیادت کا آپس میں جھگڑا؟ انس حقانی کا بھی موقف آ گیا

طالبان کی جانب سے گزشتہ دنوں قائدین کے ایک قافلے کے متعلق کہا گیا تھا کہ ملا ہیبت اللہ کی قیادت میں اہم ترین رہنماؤں نے بانی ملا محمد عمر کی قبر پہ حاضری دی ہے۔


متعلقہ خبریں