وزیراعظم کو شہباز شریف کا خط: الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کیلئے نام تجویز کردیے


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو ممبر الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نام تجویز کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن ارکان کے نام دیں: عمران خان کا شہباز شریف کو خط

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) طارق افتخار، جسٹس (ریٹائرڈ) مشتاق، خالد مقصود، جاوید انور، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر حمایت کریں گے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں