آبدوز ڈیل تنازع، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے

فوٹو: فائل


فرانس نے آبدوز ڈیل تنازع پر امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب کر لیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے سفیروں کو آبدوزوں کے معاہدے سے متعلق معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کا معاہدہ توڑنا نا قابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ منسوخ کر کے امریکہ سے  ڈیل کی ہے جس کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

فرانس کورونا کے بعد ایک اور وائرس کی زد میں

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطےمیں رہے ہیں، فرانس امریکہ کا سب سے پرانا اور مضبوط پارٹنر ہے۔

امریکا نے فرانس کے سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنےکی طویل تاریخ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں