ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اورگرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیرمیں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیراورمنگلہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ 08، مظفر آباد (ائیر پورٹ ) 04 اور پنجاب : منگلہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو،سبی اور روہڑی میں 43ڈ گری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں