نواز شریف کے شاہین ہیں، تحریک انصاف کی جنم بھومی میں سیاسی موت ہو گئی، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ارکان اوررہنما نواز شریف کے شاہین ہیں، کنٹونمنٹ بورڈزوہ علاقے ہیں جہاں تحریک انصاف نے جنم لیاتھا،اسی جنم بھومی میں اس کی سیاسی موت ہوگئی۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دینےآیاہوں، یہ کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں،ن لیگ ملک کے تمام مسائل حل کرے گی۔

پی ٹی آئی والے ن لیگ کے منصوبوں کی تختیاں نکال کراپنی لگادیتےہیں،عوام کاحکومت سےدل بھرگیا،جادو ٹونا کی بات کروں تو اعتراض کیاجاتاہے۔

چینی 110 روپےکلوتک پہنچ چکی ہے،3سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی ہے،مہنگائی نے کمر توڑ دی، لوگ تنگ ہیں،وہ پھر کیوں نہ نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں۔

عوام کی اکثریت نے ن لیگ کوووٹ دیا،اس ڈاکہ زنی میں ملکی زرمبادلہ ضائع کیاگیا،پی ٹی آئی کےہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعد رفیق کی جب جیل یاتراہوئی تووہ وہاں پران کاانتظارکررہے تھے، خواجہ سعد رفیق کو جیل میں سردی میں زمین پر سلایا گیا،جیل میں میرے پاس گرم پانی کی 2 بوتلیں تھیں، ایک خواجہ سعد کو پہنچائی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ن لیگ کےدورمیں نوجوانوں کولیپ ٹاپ دیئےجاتےتھے،آج کورونا کےدوران اسی لیپ ٹاپ سےبچے تعلیم حاصل کررہےہیں،ایک کروڑ نوکریاں دینےکاکہاگیا،آج 50 ہزارافراد بےروزگارہوگئے۔

ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہورہی،ان کی کرپشن اورمہنگائی کےخلاف جنگ کرناہوگی۔

عمران خان بلے باز ہیں تو میدان میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں، وہ کہتے ہیں  کہ میں دیانت دار وزیراعظم ہوں، عمران خان جائیں لوگوں سے پوچھ لیں ،لوگ کیا رائے رکھتے ہیں۔

کہتے تھے ڈالر ایک روپیہ مہنگاہوجائےتووزیراعظم چورہے،ڈالر کےمقابلے میں روپیہ 170 تک پہنچ گیا،اب چور کون ہے؟

عمران خان نے لوگوں کےساتھ دھوکہ کیا۔کرپٹ حکومت کےخلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی،عمران خان دن رات ریاست مدینہ کاذکر کرتے ہیں مگرعمل نہیں کرتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کاہوگا،شفاف انتخابات کرانا ہوں گے،اس بار جھرلونہیں چلےگا۔


متعلقہ خبریں