بھارتی اداکار “سرکٹ” کی نئی تصاویر وائرل


نئی دہلی: بھارتی اداکار ارشد وارثی نے اپنی جسمانی تبدیلی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

بھارتی اداکار ارشد وارثی اس وقت اپنی نئی آنے والی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے وہ اپنی باڈی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

ارشد وارثی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی جسمانی تبدیلی کو ظاہر کیا۔

بھارتی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں سرکٹ کا مشہور کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی نے شیئر کردہ ایک تصویر میں اپنا نارمل جسم دکھایا اور اس کے ساتھ اپنی دوسری حالیہ تصویر میں صحت مند اور مضبوط جسم دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان پر بھارتی آمنے سامنے

تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکار نے لکھا کہ “بہت آگے جانا ہے لیکن موجودہ تیاری میرے اگلے پروجیکٹ کی ہے”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

ارشد وارثی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور جس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک چاہنے والے نے لکھا کہ “ایسی باڈی تو جان سینا کی بھی نہیں ہے سر جی”


متعلقہ خبریں