شرمیلا فاروقی کی صبح ہی صبح ملائی چائے، گپ شپ، ویڈیو وائرل

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

کراچی: پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی لیاری میں چائے پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں چائے پیتے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ اس چائے کی پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی صبح ہی صبح لیاری کے علاقے چیل چوک پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایک چائے ہوٹل سے صبح ہی صبح ملائی چائے بنوائی اور چائے بنانے والے سے مکالمہ بھی کیا۔

شرمیلا فاروقی نے چائے والے سے استفسار کیا کہ آپ کتنے عرصے سے چائے بنا رہے ہیں جس پر چائے والے نے جواب دیا کہ وہ 15 سال سے چائے بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 49 کھرب 60 ارب ٹیکس جمع، واپس لگا صرف 52 ارب

شرمیلا فاروقی نے ہوٹل میں ہی بیٹھ کر گرم گرم چائے کی چسکیاں لیں اور عوامی انداز سے اچھی چائے بنانے پر ہوٹل والے کو داد دی۔


متعلقہ خبریں