چین،روس،پاکستان اور ایران کا افغانستان میں امن کیلئے کوششیں کرنے کا عزم


چین ، روس، پاکستان اور ایران نے افغانستان میں امن کیلئے کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  ذو لی جیان کا کہنا ہےکہ چینی وزیر خارجہ نے دوشنبے میں  روسی ہم منصب سرگئی لاروف، شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
وزرائے خارجہ نے افغانستا ن میں خودمختاراور آزادی کا احترام کرنے پر زور دیا۔افغان قیادت اور افغان سرپرستی کے بنیادی اصول پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی ترقی اور خوشحالی کے حق کو برقرار رکھا جائے،امریکہ کو افغانستان کی سماجی اور اقتصادی تعمیر نو کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔

افغانستان کو ضروری اشیاکی فراہمی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنی چاہئے۔

فریقین نے افغانستان میں قومی مصالحت پر مبنی ایک جامع حکومت سازی،افغانستان کو درپیش چیلنجز اورمنشیات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے افغانستان میں سماجی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری رکھے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے تعاون جاری رکھنے اور مناسب وقت پر اجلاس منعقد کرنے بھی بھی اتفاق کیا ہے۔


متعلقہ خبریں