مصیبت کہیں سے کبھی بھی آسکتی ہے

مصیبت کہیں سے کبھی بھی آسکتی ہے

گاڑی چلاتے ہوئے آپ پر مصیبت کہیں سے بھی آ سکتی ہے اس لیے ہر وقت چوکنا رہنا ضروری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ کی سڑک کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ڈرائیونگ کے دوران جب ڈرائیور بڑے سکون سے گاڑی چلاتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک سڑک کنارے زمین پھٹی اور دھماکہ ہوا۔

پتھر اور گندا پانی اڑتے ہوئے گاڑی کی ونڈ اسکرین پر گرے پتھر لگنے سے گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

سڑک کنارے زمین دوز پانی کی لائن پھٹ گئی تھی جس سے نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچا بلکہ ٹریفک کو بھی بری طرح سے متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معدوم ہاتھی کو دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ

اس ویڈیو میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے کہ امریکہ کی ایک سڑک پر رواں دواں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور سڑک کے درمیان الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کسی دوسری گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔


متعلقہ خبریں