نیوزی لینڈنے کچھ نہیں بتایا، کہا تھا خالی گراونڈ میں کھیل لیں، نہیں مانے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ نیوزی لینڈ نے کچھ نہیں بتایا کہ مسئلہ کیا تھا،ان سے کہا تھا کہ خالی گراونڈ میں کھیل لیں مگر وہ نہیں مانے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفت گو کرتے ہوئے شیخ  رشیدنے کہاکہ یورپ میں کوئی بھی پاگل آدمی اٹھ کر 5 لوگ مار دیتا ہے،پھر بعد میں کہہ دیتے ہیں کہ  ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

ہم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی،نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی شہادتیں ہوئیں لیکن ہم نے تو ان کا بائیکا ٹ نہیں کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے، ہمارے اداروں کے پاس کسی تھریٹ کی اطلاع نہیں تھی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  انہیں کوئی اطلاع نہیں کہ انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم دوبارہ آئے گی یا نہیں۔


متعلقہ خبریں