میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مشیر احتساب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں تعلیمی سال کا دوارنیہ جون2022 تک بڑھا دیا گیا

شہزاد اکبر نے عام کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار928 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز