دنیا کی سب سے لمبی قوم کے قد چھوٹا ہونا شروع


ایمسٹرڈیم: دنیا کے قد آور ڈچ افراد کے قد اب چھوٹے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے قد آور افراد ناقص خوراک اور امیگریشن کی وجہ سے چھوٹے ہو رہے ہیں۔

2001 میں پیدا ہونے والے ڈچ افراد کا قد 1980 میں پیدا ہونے والے افراد سے چھوٹا ہے اور اوسطاً 19 سالہ مرد 6 فٹ جبکہ عورت 7 فٹ 7 انچ قد کی ہے۔

2001 میں پیدا ہونے والے مرد 1980 سے اوسطاً ایک سینٹی میٹر کم تھے جبکہ خواتین اوسطاً 1.4 سینٹی میٹر چھوٹی ہو گئی ہیں اس کے باوجود ڈچ افراد اب بھی دنیا کے سب سے لمبے افراد سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصیبت کہیں سے کبھی بھی آسکتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ امیگریشن اور خوراک سمیت دیگر عوامل ڈچ افراد کے قد میں تبدیلی کا باعث بن رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں