وزیر دفاع کی آتش بازی سے منع کرنے پر پولیس افسران کو وارننگ


پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک نے آتش بازی سے منع کرنے والے پولیس افسران کو وارننگ دے دی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک کینٹ انتخابات جیتنے کی خوشی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس افسران نے آتش بازی کرنے والے افراد کو روکنے کی کوشش کی۔

وزیر دفاع نے آتش بازی سے منع کرنے والے پولیس افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میں ادھر کھڑا ہوں آپ آتش بازی کیسے روکیں گے ؟ پولیس اہلکار واپس چلے جائیں ورنہ نوشہرہ سے نکال دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان سے مذاکرات شروع کر دیئے، عمران خان

وزیر دفاع پرویز خٹک نے پولیس افسر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جشن منانے دیں ورنہ کل پچھتائیں گے۔

پرویز خٹک نے جلسے میں آئے افراد کو آتش بازی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں